ابنا: شام میں سرگرم مسلح دہشت گردوں نے شام کی سماجی قومی پارٹی کے رہنما کے بیٹے اسماعیل علی حیدرکو اس کے دوست کے ہمراہ ہلاک کردیا ہے مسلح دہشت گردوں نے مذکورہ افراد کو حمص روڈ پر ہلاک کیا۔ واضح رہے کہ شام میں مسلح دہشت گردوں کی سعودی عرب، قطر اور امریکہ و اسرائيل حمایت کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ سعودی عرب اور خلیجی عرب ممالک کی مدد سے،عالم اسلام کی توجہ مسئلہ فلسطین سے ہٹانے کے لئے دیگر اسلامی ممالک کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتا ہے۔ جس کی وجہ سے گذشتہ 6 دہائیوں سے فلسطین کا مسئلہ اپنی دردناک صورتحال پر باقی ہے ذرائع کے مطابق خلیجی فارس کی عرب ریاستوں کے سربراہ اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خيانت کرکے امریکی اور اسرائيلی مفادات کے لئے کام کررہے ہیں۔
.......
/169