ابنا: علامہ سید ساجد علی نقوی نے ضلعی صدر حاجی شفقت علی ہاڑو پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے ہاتھ پے ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہیں جو کہ نہ صرف قابل مذمت بلکہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ منگل کے روز شیعہ علماء کونسل ضلع قمبر شہداد کوٹ کے صدر و سابق کونسلر حاجی شفقت علی ہاڑو پر قاتلانہ حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ آئے روز معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے مگر حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور ایسے واقعات پر مذمتی بیان تک جاری کرنے کی جرات نہیں کرتے جبکہ دوسری جانب قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھی ہاتھ پے ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں، جس سے دہشت گردوں کو شہ مل رہی ہے۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ واقعہ کی فوری طور پر اعلٰی سطحی انکوائری کرائی جائے اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
.......
/169