ابنا: ڈاکٹروں کی تنظیم کے مطابق سعودی جیلوں میں سات مصری ڈاکٹر قید میں ہیں جن کے بارے میں کوئي عدالتی فیصلہ صادر نہیں ہوا ہے، مصری ڈاکٹروں کی تنظیم کے سربراہ عبد الدائم کا کہنا ہے کہ مصری وکیل احمد الجیزاوی کی سعودی عرب میں گرفتاری کے بعد مصر اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی ہے کیونکہ مذکورہ وکیل سعودی عرب میں قید مصری شہریوں کے حقوق کا ہمیشہ دفاع کیا کرتے تھے جس کی بنا پر سعودی حکومت نے انھیں گرفتار کرکے ایک نیا بحران پیدا کردیا ہے۔....... /169
30 اپریل 2012 - 19:30
News ID: 312346
مصر میں ڈاکٹروں کی یونین نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی خوفناک جیلوں میں 7 مصری ڈاکٹروں نے بھوک ہڑتال کردی ہے ڈاکٹروں کی تنظیم نے مصری وزارت خارجہ پر زوردیا ہے کہ وہ سعودی جیلوں میں قید مصری شہریوں کی رہائی کے لئے فوری طور پر اقدام کرے۔