29 اپریل 2012 - 19:30

خاتم الانبیاء ایر ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر ان چیف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایسی ٹکنالوجی حاصل کرلی ہے جس سے وہ دشمن کے میزائلوں کو منحرف کرکے اپنے اھداف کے لئے استعمال کرسکتا ہے۔

ابنا: بریگيڈیر جنرل فرزاد اسماعیلی نے دشمن کے میزائلوں کو منحرف کرنے کے پروجیکٹ کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ہمارے ماہرین اس پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں اور جب بھی ہمیں کوئي خطرہ لاحق ہوگا ہم اس سسٹم سے استفادہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کا میزائل اسلامی جمہوریہ ایران کو نقصان پہنچانے سے پہلے تباہ کردیا جائے گا یا یہ اس ھدف پر جاکر لگے کا جو ہم نے معین کیا ہو، انہوں نے کہا یہ الکٹرانیک وار فیر کی توانائي ہے جس میں دشمن کے میزائلوں پرقبضہ کرکے انہیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

بریگيڈیر جنرل ‌فرزاد اسماعیلی نے خلیج فارس میں میزائیل فیلڈ کی طرف اشارہ کر تے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، ایر ڈیفنس،بحری دفاع، اور زمینی سرحدوں کی حفاظت کے لحاظ سے نہایت مطلوبہ پوزیشن میں ہے اور اگر آج بعض ممالک بیرونی ملکوں سے مدد لے کر خلیج فارس میں میزائل شیلڈ نصب کرنا چاہتے ہیں تو وہ یقینا دفاعی لحاظ سے کمزوری کا احساس کرتے ہونگے۔ ......./169