ابنا: بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و سکیورٹی کی برقرارای علاقائي ملکوں کے تعاون سے ممکن ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بیرونی ممالک کی موجودگي سے مسائل پیچیدہ ہونے کے علاوہ اور کوئي نتیجہ حاصل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کو ہی اس خطے میں امن و سکیورٹی قائم کرنی چاہیے۔ نھرین نیٹ ویب سائٹ کے مطابق امریکہ نے اپنے عرب اتحادیوں کو ڈھارس دلانے کے لئے متحدہ عرب امارات میں الظفرۃ فوجی اڈے میں کئي عدد ایف بائيس جنگي طیارے تعینات کردئیے ہیں۔ امریکہ نے گيارہ ستمبر دوہزار ایک کے بعد سے اس فوجی اڈے میں متعدد جنگي طیارے تعینات کئے تھے۔.......
/169