28 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوبی صوبے خوزستان میں مشرق وسطی کی سب سے بڑی گيس فیلڈ دریافت ہوئي ہے۔

ابنا: ایران کی قومی تیل کمپنی میں کھدائی کے شعبے کے سربراہ سید محمود محدث نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ خوزستان میں دریافت ہونے والی گيس فیلڈ میں بھاری تیل اور نیم بھاری تیل کے عظیم ذخائر بھی ملے ہیں۔ ا

نہوں نے کہا کہ کنووں کی تکمیل سے اس فیلڈ میں موجود تیل اور گيس کی صحیح مقدار معلوم ہو جائے گي۔ وزارت تیل کے اعداد و شمار کے مطابق ایران میں گيس کے ذخائر تینتیس ٹریلین مکعب میٹر ہیں۔ ایران دنیا میں گيس کے ذخائر کے لحاظ سے دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔.......

/169