ابنا: حیدر مصلحی نے آج نگرانی کمیٹیوں کی کارکردگي پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا نگران کمیٹیوں نے دینی اقدار کو فروغ دینے کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کرکے دفاتر کو بدعنوانیوں سے پاک کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران کمیٹیوں نے مراکش اور قطر میں بدعنوانیوں سے مقابلے کی غرض سے منعقدہ کانفرنسوں میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا اسی طرح ان کمیٹیوں نے بدعنوانیوں سے مقابلے کے منصوبوں کی کامیابیوں کے مسودوں کا ترجمہ کرکے بین الاقوامی اداروں کو پیش کیا ہے۔
وزیر انٹیلیجنس حیدر مصلحی نے افسوس ظاہر کیا کہ اب بھی عالمی ادارے اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں مخالف گروہوں سے معلومات حاصل کرتے ہیں البتہ اس ضمن میں ہم نے عالمی اداروں سے خط و کتابت کی ہے جس کے نتیجے میں بدعنوانیوں سے مقابلے میں ہماری پوزیشن میں چھیالیس درجے کا اضافہ ہوا ہے۔
.......
/169