ابنا: آئي اے اي اے ميں ايران کے نمائندے علي اصغر سلطانيہ نے ايک انٹرويو ميں بتايا ہے کہ ايران اور آئي اے اي اے کے درميان مذاکرات کا نيا دور تيرہ اور چودہ مئي کو ويانا ميں انجام پائے گا - انہوں نے بتايا کہ طے پايا ہے کہ مذاکرات کا يہ دور اقوام متحدہ کے ويانا ہيڈکوارٹر ميں ايران کے نمائندہ دفتر ميں انجام پائے گا -
ايران اور آئي اے اي اے کے درميان بعض مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کا سلسلہ پانچ سال قبل شروع ہوا تھا - دو ہزار سات کے مذاکرات ميں آئي اے اي اے کے پيش کردہ چھے مسائل کو حل کيا گيا تھا -
آئي اے اي اے کے ساتھ ايران کے مثبت تعاون کے باوجود امريکا اور اس کے اتحاديوں نے ہميشہ ايران اور آئي اے اي اے کے درميان تعاون کے ماحول کو خراب کرنے کي کوشش ہے - اس کے باوجود تہران نے اس سے پہلے بھي آئي اے اي اے کے عہديداروں کو دورے کي دعوت دے کے ايجنسي کو ابہامات دور کرنے کا موقع ديا اور ايران اور آئي اے اي اے کے اعلي عہديداروں نے جنوري دو ہزار بارہ ميں تہران ميں مسائل کے حل کے طريقہ کار کے بارے ميں مذاکرات انجام ديئے - تہران مذاکرات کے بعد آئي اے اي اے کے ڈپٹي ڈائريکٹر جنرل ناکارتس نے اعلان کيا کہ تہران اور ايجنسي نے ايٹمي معاملے ميں باقي ماندہ مسائل کے حل پر اتفاق کيا ہے -
ايران کے ساتھ مذاکرات کے لئے آئي اے اي اے کے اعلي عہديداروں کا وفد دوبار تہران آيا - اس کے بعد ويانا ميں بھي ايران اور ايجنسي کے درميان مذاکرات انجام پائے جن ميں قابل توجہ اتفاق رائے حاصل ہوا -
يہ روش ثابت کرتي ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران آئي اے اي اے کے باقي ماندہ دعووں کے حل کے لئے بھي کوشاں ہے تاکہ عالمي رائے عامہ پر ثابت ہوجائے کہ تہران کي ايٹمي سرگرمياں مکمل طور پر پرامن ہيں -ايران کو اسي کے ساتھ آئي اے اي اے کے ڈائريکٹر جنرل يوکيا امانو کي کارکردگي پر اعتراض بھي ہے اور اس کا کہنا ہے کہ آئي اے اي اے مغرب کے زير اثر ہے اوراس حال ميں اپنا حقيقي کردار ادا نہيں کرسکتي-
اس کے باوجود ايجنسي کے ساتھ مذاکرات کا نيا دور انجام دينے کا ايران کا فيصلہ ايجنسي کے ساتھ ايران کے مثبت تعاون کو ثابت کرتا ہے ليکن ظاہر ہے کہ مذاکرات کو مثبت ہونا چاہئے اور اسي کے ساتھ اين پي پي ٹي کے دائرے ميں ايران کے مسلمہ حقوق کوتسليم کرنا بھي ضروري ہے -.......
/169