27 اپریل 2012 - 19:30

ہندوستان کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے سینئر صحافی محمد احمد کاظمی کی رہائي کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: صحافیوں اور علمی اور ثقافتی شخصیتوں نے جمعے کی رات دھلی میں احتجاجی مظاہرہ کرکے احمد کاظمی کی رہائي کا مطالبہ کیا جنہيں دہلی پولیس نے صہیونی سفارتخانے کے سامنے ہونے والے بم دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں شمعیں اٹھا رکھی تھیں۔ اس مظاہرے میں ہندوستان کی معروف انسانی حقوق کی کارکن ارون دھنی رائے بھی شامل تھیں۔ محمد احمد کا ظمی کی حمایت میں یہ چوتھا مظاہرہ تھا۔

تیرہ فروری کو دھلی میں صہیونی ریاست کے سفارتخانے کے سامنے ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس کے بعد قدس کی غاصب حکومت نے بغیر کسی دلیل کے اسلامی جمہوریہ ایران کو اس حملے میں ملوث قراردیا۔

محمد احمد کاظمی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت میں اردو اور ہندی اخباروں میں متعدد مضامین لکھے ہیں۔

انہوں نے اپنے ان مضامین میں امریکہ اور صہیونی ریاست سمیت یورپی حکومتوں کی سازشوں سے پردہ ہٹایا ہے۔....... /169