ابنا: المنارٹی وی کی رپورٹ کےمطابق شیخ نعیم قاسم نےبیروت میں ایک جلسہ عام سےخطاب کرتےہوئے صہیونی ریاست کوعلاقےکےتمام بحرانوں کی جڑ قراردیااورکہاکہ صہیونی ریاست نے فلسطینی زمینوں کوغصب کیاہے اوراس پالیسی کومسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔
شیخ نعیم قاسم نےعالمی رائےعامہ کےسامنے صہیونی ریاست کی اچھی تصویر پیش کرنےکی کوششوں کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ صہیونی ریاست فلسطینی قوم کےخلاف اپنےجرائم کاسلسلہ جاری رکھےہوئےہے۔
حزب اللہ لبنان کےنائب سربراہ نےکہاکہ عرب ممالک باہمی اتحاد سے صہیونی ریاست کی دشمنانہ سازشوں کوناکام بنا سکتے ہیں ۔
حزب اللہ لبنان کےنائب سربراہ نے صہیونی ریاست کےخلاف استقامت ومزاحمت جاری رکھنےپرتاکیدکرتےہوئے کہاکہ حزب اللہ اس حکومت کےخطرات اوراقدامات کامنہ توڑجواب دینےکےلئےپوری طرح تیار ہے۔....... /169