ابنا: رشيا ٹوڈے کي رپورٹ کے مطابق سي آئي اے کي ويب سائٹ پر ڈي ڈاس حملہ کيا گيا جس کے نتيجے ميں ماہرين کو کئي گھنٹوں تک محنت کرني پڑي۔ يہ امريکا کي سرکاري ويب سائٹوں پر ہيکروں کے نئے قسم کے حملے ہيں۔
اطلاعات کے مطابق سي آئي اے کي ويب سائٹ کو اس سے قبل فروري دو ہزار بارہ اور جون دو ہزار گيارہ ميں بھي ہيکروں نے ہيک کر ليا تھاـ سولہ اپريل کو امريکا اور برطانيہ کے سرکاري اداروں کي ويب سائٹوں پر يکساں حملے ہوئے تھے۔ اس دن امريکي سي آئي اے اور وزارت قانون اور برطانيہ کي خفيہ ايجنسي ايم آئي سکس کي ويب سائٹيں ہيکروں کے قبضے ميں چلي گئي تھيں۔ سي آئي اے کي ويب سائٹ کے حملے کے بعد برازيلي ہيکروں کے ايک گروہ ہويتاجا نے اس حملے کي ذمہ داري قبول کي تھي۔
رپورٹ کے مطابق ابھي سي آئي اے کي ويب سائٹ پر حملے کي تفصيلات نہيں آئي ہيں اور يہ بھي معلوم نہيں ہو سکا ہے کہ کس قسم کي اطلاعات پر حملہ ہوا ہے۔ ڈي ڈاس حملے ميں ہيکر اپني مد نظر سائٹ کے سرور کي ٹريفک ميں اتنا اضافہ کر ديتے ہيں کہ وہ کھلنا بند ہو جاتي ہے اور بيکار ہوکر رہ جاتي ہے۔.......
/169