23 اپریل 2012 - 19:30

حکومت افغانستان نے امريکي رکن کانگريس کو کابل آنے سے روک ديا ہے.

ابنا: حکومت افغانستان کا کہنا ہے کہ امريکي رکن کانگريس ڈيانا رور بيچر کو انکے افغانستان مخالف بيانات کي وجہ سے کابل کا دورہ کرنے سے روک ديا گيا ہے-

ڈيانا رور بيچر کانگريس کي ذيلي کيمٹي کے چيرميں ہيں اور وہ ايک وفد کے ساتھ افغانستان کا دورہ کرنا چاہتے تھے-

اس رپورٹ کے مطابق امريکي وزير خارجہ ہيلري کلنٹن سے صدر حامد کرزئي کي طرف سے کابل نہ آنے کا پيغام براہ راست رور بيچر کو منتقل کيا ہے-

رور بيچر افغان صدرحامد کرزئي پر کڑي نکتہ چيني کرتے رہے ہيں اور انکے خلاف کئي بار تقرير کرچکے  ہيں........

/169