23 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان مہمان پرست نے کہا ہے کہ ایران پر لاگو پابندیوں کا خاتمہ آئندہ کی گفتگو اور تعاون کے لئے ایک مثبت قدم ہوگا۔

ابنا: رامین مہمان پرست نے آج ہفتہ وار پریس بریفننگ میں کہا کہ بغداد مذاکرات سے پہلے ایران پرعائد بعض پابندیوں کےخاتمے کا امکان ہے اور آگر مغربی ممالک پابندیوں کو ختم کردیتے ہیں تو یہ ان کی جانب سے مثبت قدم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بعض پابندیوں کےخاتمے سے یہ ظاہر ہوگا کہ مغربی ممالک ملت ایران کے خلاف اپنے غیر قانونی اور غیر دانشمندانہ اقدامات کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے عراق وزیر اعظم کے دورہ تہران کو نہایت اہم قراردیا۔ انہوں نے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کے دورہ تیونس کے بارے میں کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور تعاون میں توسیع لانے کی غرض سے انجام پارہا ہے۔.......

/169