22 اپریل 2012 - 19:30

بحرین کی انسانی حقوق ایسوسی ایشن کے سربراہ نے الزام لگایا کہ کہ آل خلیفہ کی خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی راہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنایا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی رپورٹ کے مطابق   "یوسف الربیع" نے اتوار کے روز  العالم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، کہا: آل خلیفہ حکومت شہری راہنماؤں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر قتل کرتی ہے حالانکہ بحرین کے داخلی قوانیں نیز بین الاقوامی قوانین نے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کو "انسانیت کے خلاف جرائم" (Crimes Against Humanity) کے زمرے میں قرار دیا ہے۔

یوسف ربیع نے کہا کہ آل خلیفہ نے شہید صلاح آل موسی کی میت ان کے اہل خانہ کی تحویل میں دینے سے انکار کردیا ہے کیونکہ کار ریس کی کوریج کے لئے دنیا کے مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندے بحرین میں موجود ہيں اور دوسری طرف سے کار ریلی آل خلیفہ نے عالمی سطح پر اپنے مخدوش چہرے کی مرمت کے لئے منعقد کرائی ہے اور لاش اگر اہل خانہ کے سپرد کی جائے تو جنازہ اٹھے گا، جنازے کا جلوس نکلے گا اور احتجاج ہوگا اور توقع کی جاتی ہے کہ عوام کی ایک بہت بڑی تعداد اس جلوس می‎ شریک ہوگا چنانچہ آل خلیفہ حکومت نے لاش تحویل دینے سے سرے سے انکار کردیا ہے تا ہم عوام کو بھی صورت حال کی نزاکت کا پورا اندازہ ہے اور انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ میت نہ ملنے کی صورت میں شہید صلاح کے لئے علامی تشئیع جنازہ کا بندوبست کریں گے اور خالی تابوت اٹھا کر جنازے کا جلوس برآمد کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا: خلیفی حکومت نے سیاسی راہنماؤں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے کیونکہ یہ راہنما سڑکوں پر جلوسوں کی قیادت کرکے، سیاست کے میدان میں احتجاج اور منصوبہ بندی کرکے، روزناموں اور دوسرے ذرائع ابلاغ میں قلم و تحریر کے ذریعے نیز عالمی عدالتوں میں قانونی اقدامات کرکے آل خلیفہ کو رسوا کررہے ہیں۔

بحرین کی انسانی حقوق ایسوسی ایشن کے سربراہ نے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے آل خلیفہ حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا: بین الاقوامی ادارے اور امریکہ جو آل خلیفہ حکومت کی سیاسی اور فوجی مدد کررہا ہے، کو چاہئے کہ بحرین میں قتل و غارت کا سلسلہ بند کرنے میں کردار ادا کریں۔.......

/169

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

انقلاب کرامت کا 434واں دنبحرین میں فارمولا ون یا فارمولا بلڈ/ انقلابی راہنما کی شہادت