ابنا: رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تنازع خطے کے استحکام کے لیے خطرہ بن رہا ہے کیونکہ چین، ویتنام اور فلپائن علاقے میں اپنا اثر و رسوخ جمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں مچھلیوں اور تیل اور گیس کے ذخائر سے مالا مال اس بحری علاقے میں کشیدگی کے واقعات میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے۔
چین اس علاقے کی ملکیت کا دعویدار ہے اور اس معاملے میں اس نے مزید جارحانہ رویہ اختیار کیا ہے جبکہ امریکہ خطے میں اپنے اتحادیوں کی پشت پناہی کررہا ہے۔خطے میں جاری فلپائن اور امریکہ کی سالانہ مشترکہ فوجی مشقوں کی بھی چین نے مذمت کی ہے اور اسے خطرناک دخل اندازی قرار دیا ہے۔.......
/169