ابنا: یوسف رضا گيلانی نے کہا کہ اسلام آباد کے فضائي حادثے کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے گا جو اس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کرے گا۔
یاد رہے جمعے کی رات کو اسلام آباد میں ایک مسافر طیارہ بوئينگ سیون تھری سیون بے نظیر انٹرنیشنل ایرپورٹ سے دس کیلومیٹر کےفاصلے پر گر کر تباہ ہوگيا تھا، اس حادثے میں طیارے پر سوار ایک سو ستائيس مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ گذشتہ دو برسوں میں پاکستان میں یہ دوسرا بڑا فضائي حادثہ ہے۔
.......
/169