ابنا: بحرینی ولیعھد جو مغربی منامہ کےالسنابس کےعلاقے میں ایک تقریب میں شرکت کےلئے گئےہوئےتھے علاقےکےعوام کےشدیدمظاہروں کاسامناکرناپڑا۔
اس موقع پربحرینی مظاہرین نے آل خلیفہ کےخلاف نعرےاورحکومت کی برطرفی کامطالبہ کیا ۔بحرین کےولیعھد عوامی مظاہروں کےسامنے ٹھر نہ سکے اورتقریب سےواپس جانےپرمجبورہوگئے۔
دوسری جانب لندن پولیس کےایک سابق سینئرکمانڈر جو اس وقت آل خلیفہ حکومت میں پولیس کی ملازمت کررہےہیں کہاہے کہ بحرینی حکومت فارمولہ ون کار ریس کی سیکورٹی کی ضمانت دینےکی توانائي نہيں رکھتی ۔
جان پیٹس جو بحرینی حکام کے سیکورٹی مشیر بھی ہيں بحرین کےمختلف علاقوں میں بڑے پیمانےپر ہونے والے عوامی مظاہروں کااعتراف کیا ہے اورکہاہے کہ بحرین میں فارمولہ ون کار ریس کےموقع پرکوئي بھی غیرمتوقع واقعہ رونما ہوسکتاہے۔
ادھرایمنسٹی انٹرنیشنل نےبھی منگل کےدن ایک رپورٹ میں بحرین میں بڑےپیمانے پرانسانی حقوق کی پامالی کی خبردی ہے اور موجودہ حالات میں منامہ میں فارمولہ ون کار ریس پرتنقید کی ہے۔
واضح رہے کہ بحرین میں آئندہ اتوار کو فارمولہ ون کار ریس ہونےوالی ہے ۔ ماہرین کاخیال ہے کہ کار ریس کےیہ مقابلے آل خلیفہ کےجرائم سے رائےعامہ کی توجہ ہٹانے کی غرض سےہور ہے ہيں۔....... /169