17 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیرخارجہ علی اکبرصالحی نے اسلامی جمہوریہ ایران کےپرامن ایٹمی پروگرام کےسلسلےمیں اعتماد کی بحالی پرتاکید کی ہے۔

ابنا: علی اکبرصالحی نے کابینہ کےاجلاس کےبعد صحافیوں سےگفتگوکرتےہوئےپرامن ایٹمی ٹیکنالوجی پرایران کےمسلمہ حق کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ مغرب اگرچاہتا ہےکہ یہ مسئلہ جلد سےجلد حل ہوجائےتو اسے اس سلسلےمیں بحالی اعتماد کی زمین ہموارکرنی چاہئے۔

علی اکبرصالحی نےاس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران  ایٹمی اسلحوں کےحصول کی کوشش نہيں کررہا ہے امید ظاہر کی کہ استنبول اجلاس کی مانند بغداد اجلاس بھی مثبت ہو گا۔

وزیرخارجہ نےمغرب کی جانب سےایران پرعائدپابندیاں اٹھائےجانےکےسلسلےميں کہاکہ پابندیوں اور من گھڑت ایٹمی معاملہ قانونی اورتکنیکی نہيں بلکہ سیاسی ہے۔

علی اکبرصالحی نےایک سوال کے جواب میں سعودی عرب میں بعض ایرانی شہریوں کی سزائےموت ملتوی کئےجانےپراطمینان کااظہارکرتےہوئےکہاکہ سعودی وزیرخارجہ سعودالفیصل سے چند دنوں قبل ہونےوالی ٹیلیفونک گفتگومیں علاقائی وباہمی مسائل پربات چیت کےساتھ ہی سعودی عرب میں قید ایرانی شہریوں کےمسئلےپربھی گفتگوہوئي جس میں ہم نےان سےکہاکہ موجودہ حالات کےپیش نظراس سلسلےمیں سوچ سمجھ سے کام لیناعقلمندی ہے۔.......

/169