ابنا: قطری ذرائع نے فاش کیا ہے کہ اس وقت امیرقطر کے بیٹوں میں اقتدار کےلئے کشمکش اپنےعروج پر ہے۔
رپورٹ کےمطابق ایک طرف جہاں ملکہ شیخہ سے امیرقطر کےبیٹوں اور دوسری بیویوں سےان کےبیٹوں کےدرمیان اقتدار کےلئے شدید اختلاف پایاجاتا ہے وہیں ولی عہد شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی اور وزیراعظم شیخ حمد بن جاسم کی اولادوں کےدرمیان اقتدار کےلئے سرد جنگ اپنے عروج پر ہے۔
فارس نیوز کوانٹرویودیتےہوئے ایک باخبرذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کئےجانے کی شرط پربتایاکہ امیر قطر اور ولیعھد کویہ ڈر ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ وزیراعظم بغاوت کرکے آل ثانی خاندان کو اقتدار سےبےدخل کردے۔
رپورٹ کےمطابق امیرقطراور ولیعہد اپنی جان بچانےکےلئے امریکی مشیروں اورسیکورٹی اہلکاروں کی مدد لےرہے ہيں۔
درایں اثنا فلسطین سےشائع ہونےوالےہفت روزہ اخبارالمنار نے ایک باخبر ذریعے کےحوالے سےلکھا ہے کہ امیرقطر نےاپنی ستر فیصد ذمہ داریاں اس ملک کےولیعھد کےسپرد کردی ہيں جو قطر کےوزیراعظم سےعداوت رکھتےہیں۔
درایں اثنا برطانوی اخبار فائننشیل ٹائمز نے فاش کیاہے کہ برطانوی سیکورٹی اہلکاروں نے قطر کےوزیراعظم کی بیٹی کو اخلاقی بےراہ روی اور فحاشی کےالزام میں لندن کےایک عیاشی کے اڈے سےگرفتارکیاہے۔....... /169