17 اپریل 2012 - 19:30

بین الاقوامی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر اور ایران کے سابق وزير خارجہ نے ایران کے تین جزیروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امارات کےدرمیان 1971 کے معاہدے کے مطابق تینوں جزیرے ایرانی سرزمین کا حصہ ہیں، جبکہ پہلے بھی تینوں جزیرے ایرانی سرزمین کا حصہ تھے، ہیں اور رہیں گے۔

ابنا: بین الاقوامی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر اور ایران کے سابق وزير خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی  نے ایران کے تین جزیروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امارات کےدرمیان  1971 کے معاہدے کے مطابق تینوں جزیرے ایرانی سرزمین کا حصہ ہیں، جبکہ پہلے بھی تینوں جزیرے ایرانی سرزمین کا حصہ تھے، ہیں اور رہیں گے۔

انھوں نے امارات کے حالیہ مؤقف کو غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت سے عاری قراردیتے ہوئے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ بیان دینے سے حقیقت بدل نہیں سکتی ، اس سے قبل ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا تھا کہ کسی کو ایرانی سرزمین کی جانب  آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ .......

/169