17 اپریل 2012 - 19:30

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے وکی لیکس سائٹ کے بانی جولین آسانگ کے ساتھ گفتگو میں حزب اللہ کی پالیسیوں کی تشریح کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کی ارضی حفاظت حزب اللہ کی ترجیحات میں شامل ہےاور شام کا نظام لبنان اور فلسطین میں اسلامی مقاومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

ابنا: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے وکی لیکس سائٹ کے بانی  جولین آسانگ کے ساتھ گفتگو میں حزب اللہ کی پالیسیوں کی تشریح کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کی ارضی حفاظت حزب اللہ کی ترجیحات میں شامل ہےاور شام کا نظام لبنان اور فلسطین میں اسلامی مقاومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم سب نے سنا کہ ایمن الظاہری نے شام میں جنگ کا مطالبہ کیا، القاعدہ کے دہشت گرد اس وقت شام میں سرگرم ہیں جو بعض عرب ممالک کی ایما پر شام کو میدان جنگ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بعض عرب اور بعض غیر عرب ممالک شام کے خلاف ہیں جو شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار اور مالی وسائل فراہم کررہے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ فلسطین کی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے اور زمانے کے گزرنے سے کسی کا حق ضائع نہیں ہوتا انھوں نے کہا کہ اگر کسی کے گھر پر کوئی غاصبانہ قبضہ کرلے تو وہ گھر ہر گز غاصب کا نہیں ہوسکتا۔

انھوں نے کہا کہ سنہ 2000 ء میں جنوب لبنان کی اسرائيل سے آزادی ایک معجزہ سے کم نہیں تھی۔....... /169