ابنا: اسکردو ميں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے خطاب کرتے ہوئے مياں محمد نواز شريف نے کہا کہ وزير داخلہ کو سانحہ کوہستان کے فوري بعد فورسز کے ساتھ گلگت ميں ڈيرہ لگانا چاہئے تھا، اور دہشت گردوں کے خلاف فوري ايکشن لينا چاہئے تھا.
انہوں نے کہا کہ ان کي جماعت قومي اسمبلي ميں گلگت بلتستان کے مسئلہ پر بھرپور احتجاج کرے گي اور حکومت کو مجبور کرے گي کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرے.
ملاقات ميں علماء کرام نے قيام امن کے لئے مختلف تجاويز ديں اور گلگت بلتستان کے معاملات ميں دلچسپي لينے پر نواز شريف کا شکريہ ادا کيا. .......
/169