اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے حمایت یافتہ آل خلیفہ کے گماشتوں کی طرف سے پرامن مظاہروں کی متشددانہ سرکوبی کے ضمن میں بحرینی شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور آل خلیفہ کے گماشتوں نے 14 اپریل کی آدھی رات کو بنی جمرہ میں عوام کے گھروں پر حملے کرکے 17 افراد کو مظاہروں میں شرکت کے الزام میں گرفتار کیا اور گھروں میں موجود سازو سامان کو نقصان پہنچایا۔ آل خلیفہ کے گماشتوں نے لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے کے لئے گھروں کے دروازے توڑ دیئے اور زبردستی گھروں میں داخل ہوئے۔ بنی جمرہ میں سترہ افراد گرفتار ہوئے ہیں لیکن منامہ میں گرفتار ہونے والے شہریوں کی تعداد معلوم نہيں ہوسکی ہے۔
.......
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
14، 15 و 16 اپریل؛ بحرین کی خاص خاص خبریںبحرین کے انقلاب کرامت کا 427واں دن/ خلیفی غنڈوں نے ایک نوجوان کو کچل کر شہید کردیا/ اپڈیٹس