ابنا: وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمانپرست نے کہا ہے کہ تہران افغانستان کے دارالحکومت کابل اوربعض ديگر شہروں ميں پارليمنٹ، سرکاري مراکز اور خاص طور پر غير ملکي سفارتخانوں پر حملے کي مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران کا نظريہ ہے کہ افغانستان ميں مسائل صرف مذاکرات اور گفتگو کے ذريعے حل ہوسکتے ہيں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے افغانستان ميں قيام امن کي ہميشہ حمايت کي ہے اور تہران کا نظريہ ہے کہ غير ملکي افواج کي کسي بھي طرح کي مداخلت کے بغير ، اعلي قومي آشتي کونسل کي تقويت کے ذريعے ہي اس ملک ميں امن قائم ہوسکتا ہے۔
پاکستان کي وزير خارجہ نے بھي افغانستان ميں طالبان کے حاليہ حملوں کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسلام آباد افغانستان ميں ثبات و استحکام کي حمايت کرتا ہے -
حنا رباني کھر نے صحافيوں سے گفتگو ميں کہا کہ پاکستان ہر قسم کي دہشتگردي کي مذمت کرتا ہے اور گفتگو و مذاکرات کو افغانستان کے سياسي مسائل کے حل کي واحد راہ سمجھتا ہے۔.......
/169