ابنا: پاکستان کے سابق سینیٹر میر حاصل بزنجو کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں سات شیعہ مسلمانوں کو بہیمانہ انداز میں شہید کیا گيا جبکہ چند روز قبل چلاس کے علاقہ میں بسوں میں سوار 50 سے زائد شیعہ مسافروں کو وہابی دہشت گردوں نے سفاکانہ انداز میں شہید کردیاتھا ۔
انھوں نے کہا کہ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ صرف شیعہ افراد ہی کو ٹارگٹ کیوں بنایا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ یہ وہابیوں کی شیعہ مسلمانوں کے خلاف آشکارا جنگ ہے۔
وہابیوں کی مذہبی تنظیموں کے خلاف حکومت پاکستان کو ٹھوس کارروائي کرنی چاہیے۔ پاکستان میں وہابی اہلسنت کو بھی اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ اہلسنت کو جبری طور پر وہابی بنا رہے ہیں اور وہابی پاکستان کے حساس اداروں میں دیمک کی طرح گھسے ہوئے ہیں جو پاکستان کے لئے زبردست خطرہ ہیں۔....... /169