14 اپریل 2012 - 19:30

شمالي يمن ميں فوج اور القاعدہ شدت پسندوں کے درميان 5 دن سے جاري جھڑپوں ميں 222 افراد ہلاک ہوگئے ہيں.

ابنا: شمالي يمن ميں فوج اور القاعدہ شدت پسندوں کے درميان 5 دن سے جاري جھڑپوں ميں 222 افراد ہلاک ہوگئے ہيں۔ سيکيورٹي حکام کے مطابق ہلاک ہونے والےافراد ميں القاعدہ کے 183 دہشت گرد شامل ہيں، ايک 12 سالہ لڑکے سميت 37 افراد گزشتہ روز لقمہ اجل بنے. ملٹري ذرائع کے مطابق لوڈر کا علاقہ القاعدہ دہشت گردوں نے خالي کرديا ہے. اب وہاں صرف نشانے باز موجود ہيں. حکام نے گزشتہ روز لوڈر ميں خصوصی فورس کے 200 اہلکاروں کو تعينات کرنے کااعلان کيا تھا
....... 
/169