13 اپریل 2012 - 19:30

امريکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستاني پارليمنٹ کي قرار داد کے باوجود قبائيلي علاقوں پر قاتل ڈرون حملوں کا سلسلہ بند نہيں کرے گا-

ابنا: واشنگٹن ميں ايک امريکي عہدايدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کي شرط پر بتايا ہے کہ اگر کوئي بھي ٹارگٹ دکھائي ديا تو سي آئي اے کے قاتل ڈرون طيارے اسے ميزائيل کا نشانہ بنائيں گے- منگل کے روز پاکستاني پارليمنٹ نے متفقہ قرار داد کے ذريعے امريکہ کے ساتھ تعلقات کے بارے ميں حکومت پاکستان کو نئي ہدايات جاري کي تھيں جس ميں کہا گيا تھا کہ پاکستان کے قبائيلي علاقوں پر امريکي ڈرون حملے بند ہونا چاہيں-

اس قرار داد ميں جس کا مسودہ پاکستان کي  قومي سيکورٹي کميٹي نے تيار کيا تھا، امريکہ سلالہ چيک پر نيٹو کے حملے کي بابت معافي مانگنے کا بھي مطالبہ کيا گيا ہے جس ميں اٹھائس پاکستاني فوجي جانبحق ہوگئے تھے-

امريکہ اپنے پرورش يافتہ القاعدہ اور طالبان دہشتگردوں کے خلاف کاروائي کے نام پر پاکستان کے قبائيلي علاقوں پر ڈرون حملے کرتا رہتاہے تاہم ايسے حملوں ميں زيادہ تر عام شہري ہي مارے جارہے ہيں-.......

/169