ابنا: ترکی کے شہراستنبول میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والےمذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگيا ہے۔مذاکرات استنبول میں بین الاقوامی اجلاس منعقد کرانے کے مقام لطفی کردار میں جاری ہیں۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے ترجمان نے استنبول میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور کے بعد مذاکرات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے ان مذاکرات کو تعمیری قراردیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ۔ ترجمان نےکہا کہ گروپ 1+5 دوسرے دور کے مذاکرات کا خواہاں ہے۔ .......
/169