ابنا: گلبہار ميں کريکر حملوں ميں پانچ افراد ذخمي ہوگئے.لي مارکيٹ ميں گزشتہ روز پوليس کارروائيوں کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج کا سلسلہ آج صبح بھي جاري رہا جو اب شہر کے مختلف علاقوں ميں پھيلنا شروع ہوگيا.
گلبہار ميں دو گھنٹوں کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے کريکر حملے کئے جس کے نتيجے ميں پانچ افراد خمي ہوگئے.سولجر بازار ميں فائرنگ سے ايک شخص جاں بحق جبکہ ايک زخمي ہوگيا.
دوسري جانب مشتعل افراد نے لي مارکيٹ سے آٹھ چوک لياري جانے والي مرکزي شاہراہ پر ٹائر جلائے اور پتھراو کيا.نامعلوم افرادنے لي مارکيٹ، نيا آباد، اور جونا مسجد کے علاقوں ميں ہوائي فائرنگ کي جس کے باعث صبح سويرے کھلنے والي دکانيں اورکاروبار بند ہوگيا.
کشيدہ صورت حال کے پيش نظر پوليس اور ايف سي کي بھاري نفري لي مارکيٹ چوک پر تعينات کردي گئي ہے. ميٹرک بورڈ کراچي نے لياري ميں قائم امتحاني مراکز پر رياضي کا پرچہ ملتوي کرديا ہے، نئي تاريخ کا اعلان بعد ميں کيا جائے گا.ادھر کشيدگي کے باعث گوليمار کے علاقے ميں واقع سينيٹري مارکيٹ بھي بند کر دي گئي ہے. .......
/169