ابنا: پاکستان کی وزارت خارجہ کےترجمان نے ایک بیان میں اعلان کیاہے کہ اسلام آباد اس سلسلےمیں بیرونی دباؤ برداشت نہيں کرےگا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کےترجمان نےاسلام آباد میں ایک انٹرویو میں کہاکہ ان کاملک ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ پرعمل درآمد کاعزم کئےہوئےہے اوراس سلسلےمیں کوئي دباؤ برداشت نہيں ہوگا۔
انھوں نےمزیدکہاکہ روس نے بھی اس پروجیکٹ کومکمل کرنےکےلئےمالی مدد کی پیشکش کی ہے۔پاکستان کےنائب وزیرتیل اعجازچودھری نے اٹھائیس مارچ کوکہاتھاکہ روسی کمپنی نےایران پاکستان گیس پروجیکٹ میں تقریبا ڈیڑہ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔
واضح رہے کہ بعض ذرائع نےاپنانام ظاہرنہ کرنےکی شرط پربتایا ہے کہ امریکہ کےاصلی اتحادی سعودی عرب نے ایران پاکستان گیس پروجیکٹ کی مخالفت کرتےہوئےاسلام آباد کوایساپیکج دینےکاوعدہ کیاہے جو ایران پاکستان گیس پروجیکٹ معلق ہونے کی صورت میں اس ملک کی انرجی کی ضرورت پوری کرےگا۔ ........
/169