ابنا: مظاہرين نے شہر سترہ کي سڑکوں پر نکل کر انساني حقوق کے کارکن عبد الہادي الخواجہ کي آل خليفہ حکومت کي جيل سے رہائي کا مطالبہ کياـ عبد الہادي الخواجہ کے پاس ڈنمارک اور بحرين کي دوہري شہريت ہے۔
انہيں جون دو ہزار گيارہ ميں شاہي حکومت کے خلاف مظاہروں کو ہوا دينے کے الزام ميں گرفتار کر ليا گيا تھاـ انہوں نے دو مہينے سے زائد عرصے سے بھوک ہڑتال کر رکھي ہے جس کي وجہ سے ان کي جسماني حالت بگڑ گئي ہے۔ دوسري جانب سيکڑوں کي تعداد ميں اوباش قسم کے مسلح افراد نے شاہي حکومت کي جانب سے کئي شيعہ علاقوں پر حملہ کيا اور عوام کو زد و کوب کياـ دريں اثنا آل خليفہ حکومت کے وزير داخلہ نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے عوام کي سرکوبي جاري رہے گي۔
شيخ راشد بن عبد اللہ آل خليفہ نے کہا ہے کہ ملک ميں انقلابيوں کے خلاف کارروائي جاري رہے گي۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرين کے خلاف سيکورٹي فورس اب اور بھي سختي سے پيش آئے گي۔ دريں اثنا اطلاعات ہيں کہ بحريني اور سعودي فوجيوں نے کئي علاقوں ميں مظاہرين پر زہريلي آنسو گيس کا استعمال کيا ہے۔.......
/169