ابنا: رپورٹوں کے مطابق سوازيلينڈ ميں گزشتہ کئي دن سے آمريت کے خلاف عوام کے مظاہرے جاري ہيں- مظاہرين ملک کے بادشاہ کے خلاف نعرے لگا کران کے اقتدار سے ہٹنے اور جموريت کا بحالي کا مطالبہ کررہے ہيں -
مخالفين نے بادشاہ کے سامنے نقشہ راہ پيش کرکے مطالبہ کيا ہے کہ وہ اہم عہدوں پر مخالف جماعتوں کے لوگوں کو لائيں اور تدريجي طور اپنے اختيارات کم کريں -
سوازيلينڈ ميں عوام کے مظاہروں کا سلسلہ ايسي حالت ميں جاري ہے کہ حکومت نے ہر قسم کے اجتماع اور مظاہرے پر پابندي کا اعلان کررکھا ہے -
رپورٹ کے مطابق سوازيلينڈ کي پوليس نے بھي اعلان کيا ہے کہ اگر مخالفين نے اپنے مظاہروں کا سلسلہ بند نہ کيا تو ان سے سختي سے نمٹا جائے گا اور پوليس کاروائي کے دوران ان کي جان کي سلامتي کي ضمانت نہيں دي جاسکتي۔
.......
/169