ابنا: بحرين کے مختلف شہروں اور قريوں ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف عوام کے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق بحرين کے عوام نے ان مظاہروں ميں اپنے ملک سے سعودي افواج کے فوري انخلا اور آل خليفہ حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کيا -
مظاہرين نے اسي طرح سياسي کارکن عبدالہادي خواجہ کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا۔ رپورٹ کے مطابق بحريني اور سعودي فوجيوں نے مختلف شہروں ميں مظاہرين کو منتشر کرنےکے لئے فائرنگ اور زہريلي آنسو گيس کي شيلنگ کي -
دوسري جانب دو مہينے سے بھوک ہڑتال کرنے والے سياسي کارکن عبدالہادي خواجہ کے وکيل نے خدشہ ظاہر کيا ہے کہ خواجہ کي موت ہوسکتي ہے -
انہوں نے بتايا کہ بحريني حکام نے ان کي مسلسل درخواستوں کے باوجود انہيں عبدالہادي خواجہ سے ملنے کي اجازت نہيں دي ہے اور ان کي جسماني حالت کے بارے ميں بھي کوئي تشفي بخش جواب نہيں ديا ہے -
انساني حقوق کي بين الاقوامي تنظيم ايمنسٹي انٹرنيشنل نے بھي بحريني حکومت سے عبدالہادي خواجہ کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا ہے -
عبدالہادي خواجہ کو بحرين کي فوجي عدالت نے عمر قيد کي سزا سنائي ہے۔ انہوں نے دو مہينے سے زيادہ عرصے سے قيدخانے ميں بھوک ہڑتال کررکھي ہے -
گزشتہ دنوں ان کي حالت خراب ہونے کے بعد انہيں اسپتال ميں منتقل کرديا گيا ہے ليکن کسي کو بھي ان سے ملنے کي اجازت نہيں دي گئي ہے۔.......
/169