ابنا: سعید جلیلی نے آج تہران میں صحافیوں سے گفتگو میں ایران اور پانچ جمع ایک کے نئے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران پر دباؤ ڈالنے سے کوئي فائدہ نہیں ہوگا اور نہ اس سے کبھی فائدہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مزید تعاون کے لئے بامعنی مذاکرات کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پانچ جمع ایک کے ساتھ نئے مذاکرات میں نئی حکمت عملی کے ساتھ شامل ہوگا اور ہمیں امید ہےکہ پانچ جمع ایک کے ممالک بھی مثبت طرز فکر کےساتھ آئيں گے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک برس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی اور اقتدار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور وہ ماضی کی نسبت زیادہ بڑھ چڑھ کر اپنے حقوق کا دفاع کرے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ چودہ اپریل کو استنبول میں ایٹمی مذاکرات ہورہے ہیں۔ ان مذاکرات کا دوسرا دور بغداد میں ہوگا۔
.......
/169