9 اپریل 2012 - 19:30

لاہور… چيرمين پي سي بي ذکا اشرف نے کہا ہے کہ وہ بنگلا ديش کرکٹ ٹيم کے دورہ پاکستان کيلئے اب بھي پر اميد ہيں.

ابنا: لاہور ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ، بنگلا ديش کے دورہ پاکستان کے ليے اب بھي پر اميد ہوں اور اس حوالے سے فيصلہ آخري بال پر ہوگا .انہوں نے کہا کہ اگر بنگلاديش پاکستان کے دورے پر آنے سے ا نکار کرتا ہے تو کرکٹ تعلقات کے حوالے سے نظر ثاني کي جاسکتي ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان ميں انٹرنيشنل کرکٹ کي جلد بحالي چاہتے ہيں .

انہوں نے کہا کہ پاکستان ميں انڈين پريميئرليگ کي طرح جلد پاکستان پريميئر ليگ کا آغاز ہوگا . ايک سوال کے جواب ميں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درميان کرکٹ ميچز ہونے چاہيں. 
.......

/169