ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے جاپان کے سابق وزير اعظم یوکیو ہاتو یاماکے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ گروپ 15 کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ایران کی فکر وسوچ مثبت ہےاور دوسرے فریق کو بھی مثبت فکر کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے صرف سیاسی مسکراہٹ کے پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔
اس ملاقات میں لاریجانی نے جاپان اور ایران کے درمیان اقتصادی، سیاسی،اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی اس ملاقات میں جاپان کے سابق وزیر اعظم نے ایران کو علاقہ کا اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور جاپان کے باہمی تعلقات ہمیشہ دوستانہ اور خوشگوار رہے ہیں جاپان کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کا حل صرف مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔....... /169