ابنا: گذشتہ روز سرچ آپريشن کے دوران 30 افراد کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلياگيا.
گلگت ميں تين اپريل کوکرفيو کے نفاذ سے اب تک صرف ايک بار جمعے کو کرفيو کے اوقات ميں دوگھنٹے کي نرمي کي گئي تھي جس کے بعداب تک کرفيو ميں کوئي وقفہ نہيں ديا گيا ،ملسل کرفيو کے باعث بيشترعلاقوں ميں خوراک کي شديد قلت پيدا ہوگئي ہے.
دوسري جانب کئي مقامات پرسرچ آپريشن کے دوران بڑي مقدار ميں اسلحہ برآمدکرکے تيس افراد کو گرفتار بھي کر ليا گيا ہے. چلاس واقعے ميں شہدا کي تعداد 22 ہوگئي ہے.
فسادات کے دوران لاپتہ ہونے والے افرادکي بازيابي کيليے ہنزہ ميں عمائدين کي کوششيں جاري ہيں جبکہ ديامر،غذر،استوراورگھانچے ميں فضاسوگوار ہے، اسکردوميں حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہيں. .....
/169