8 اپریل 2012 - 19:30

مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا جاری ہے اور دھرنے کے اختتام پر مبنی ایس ایم ایس پیغامات جھوٹے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں شیعہ نسل کشی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کا دھرنا شدید بارش کے باوجود جاری ہے۔ابنا کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں شیعہ نوجوانوں کو ایسے ایس ایم ایس پیغامات موصول ہورہے ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ دھرنا اختتام پذیر ہوچکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ دھرنا جاری ہے اور مجلس وحدت مسلمین نے اعلان کیا ہے کہ یہ دھرنا شیعہ مطالبات کی مکمل منظوری تک جاری رہے گا۔ ایس ایم ایس پیغامات ایک سوچے سمجھے منصوبے کو تحت بھجوائے جارہے ہیں اور ان کا مقصد شیعیان پاکستان کی اس مؤثر حرکت کا راستہ روکنا اور دھرنے کا ناکام بنانا بتایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھرنے کے نتیجے میں دہشت گردوں کے 20 سرغنوں کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے لیکن شیعیان پاکستان کا تجربہ بتا رہا ہے کہ ایسیے ہزاروں مقدمات ہزاروں دہشت گردوں کے خلاف درج ہوئے ہیں جو پولیس ریکارڈ محفوظ ہیں اور ان پر عملدرآمد نہيں ہورہا بلکہ درجنوں افراد کے قاتلوں کی عدالتوں سے رہائی اور بریت کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110

تصویری رپورٹ / شیعیان پاکستان کا اسلام آباد میں دھرنا جاری ہے

سانحہ چلاس اور ملک بھر میں بد امنی اھل تشیع کی نسل کشی کے خلاف پارلمنٹ کے سامنے دھرنے کی دوسری رات کے مناظر: