5 اپریل 2012 - 19:30

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ تمام ممالک کو شام کے بحران کے پرامن حل کی حمایت کرنی چاہۓ۔

ابنا: بان کی مون نے کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوۓ شام کے بارے میں کہا کہ شام میں قتل و خونریزی کا خاتمہ اس عالمی ادارے کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام کے لۓ اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی نمائندے کوفی عنان کی کوششوں کو سراہتے ہوۓ کہا کہ تمام ممالک کو چاہۓ کہ وہ شام میں جھڑپوں کو بند کرانے کے لۓ کوفی عنان کی مدد کریں۔ بان کی مون نے مزید کہا کہ ہمیں شام میں مزید امدادی کارروائیوں کی ضرورت ہے اور ہم چاہتے ہیں سب اس سلسلے میں ہماری مدد کریں تاکہ شام کی ملت موجودہ کٹھن حالات میں بے آسرا نہ ہو۔ ......./169