5 اپریل 2012 - 19:30

پرسوں رات منطقۃالشرقیہ کے صوبہ القطیف کے شہر العوامیہ کے انقلابی نوجوانوں نے موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر آل سعود کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یہ ریلی العوامیہ شہر کی مختلف سڑکوں پر نکالی گئی اور اپنے جائز مطالبات کے حق میں نیز آل سعود کے امتیازی رویوں کے خاتمے اور علاقے کے تاحیات حکمران محمد بن فہد کی برطرفی پر مبنی نعرے لگائے۔ ان اطلاعات کے مطابق محمد بن فہد گذشتہ تین عشروں سے الشرقیہ پر مسلط ہیں اور ان کے دور کے آغاز سے لے کر اب تک اس علاقے کے سینکڑوں افراد امتیازی پالیسیوں کا شکار ہوکر شہید، زخمی اور ہزاروں قید کرلئے گئے ہیں۔ منطقۃالشرقیہ کے عوام محمد بن فہد کو اپنے گھروں اور دکانوں سے چوریوں اور ڈکیتیوں نیز علاقے میں بدامنی، عوام کی زرعی اور شہری زمینوں کی ضبطی کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ آل سعود پورے ملک میں زمینوں کی ضبطی میں ملوث ہے کیونکہ خاندان کے افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے اور ہر سعودی بچہ پیدا ہوتے ہی بلاد الحرمین میں رہنے والے مظلوم عوام کے کاندھے پر بوجھ بن جاتا ہے، امیر کہلاتا ہے اور اس کو وسیع زمینیں اور عوامی دولت مختص کردی جاتی ہے۔ .......

/169

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

بلادالحرمین کی تازہ ترین صورت حال/ ایک سیاسی راہنما کی رہائی کے لئے مظاہرے