4 اپریل 2012 - 19:30

روس کے ایک اعلی عہدیدار نے مغربی ممالک کی طرف سے شامی حکومت کو گرانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض ممالک نے علاقہ میں ایک اہم اتحاد کی تشکیل اور اس کے خطرے کو درک کرلیا ہے اور اسی وجہ سے وہ اسے درہم و برہم کرنے کی تلاش میں ہیں۔

ابنا: کہروس کے ایک اعلی عہدیدار ماراٹ موسین نے مغربی ممالک کی طرف سے شامی حکومت کو گرانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض ممالک نے علاقہ میں ایک اہم اتحاد کی تشکیل اور اس کے خطرے کو درک کرلیا ہے اور اسی وجہ سے وہ اسے درہم و برہم کرنے کی تلاش میں ہیں ۔ اس نے کہا کہ شامی حکومت اس وقت اپنی سرزمین پر بین الاقوامی دہشت گردی کا مقابلہ کررہی ہے۔ اس نے کہا کہ مغربی ممالک ایران ، شام اور بعض دیگر ممالک کے اتحاد سے خوفزدہ ہیں  اور اس اتحاد کو وہ اپنے مفادات کے لئے خطرہ تصور کرتے ہیں روسی عہدیدار نے کہا کہ روس و چین اور ایران اس وقت شام کے ساتھ ہیں اور بشار اسد ایران کا ایک اہم اتحادی ہے اسی وجہ سے امریکہ اسے سرنگوں کرنا چاہتا ہے۔
........ 
/169