ابنا: يونان ميں پينشنر کي خودکشي کے بعد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگياہے جس ميں پوليس اور مظاہرين کے درميان جھڑپوں ميں کئي افراد زخمي ہوگئے ہیں .ايتھنز ميں ہزاروں افراد نے پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوکر مظاہرہ کيا،يہ مظاہرے ايک پنشنر کي ہلاکت کے بعد شروع ہوئے، جس نے خراب معاشي حالات کے باعث خودکشي کرلي تھي، مظاہرے کے دوران مشتعل افراد نے پارلیمنٹ کي عمارت ميں داخل ہونے کي کوشش کي جنھيں روکنے کے ليے پوليس نے آنسو گيس کا استعمال کيا اور ہوائي فائرنگ کي، مشتعل افراد نے بھي پوليس پر پتھراؤ کيا ۔....... /169
4 اپریل 2012 - 19:30
News ID: 306676
يونان ميں پينشنر کي خودکشي کے بعد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگياہے جس ميں پوليس اور مظاہرين کے درميان جھڑپوں ميں کئي افراد زخمي ہوگئے ہیں۔