ابنا: روس کے نائب وزير خارجہ اور ايٹمي معاملات ميں روس کے سينئر مذاکرات کار سرگئي ريابکوف نے انٹرفيکس نيوز ايجنسي سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس ايران کے خلاف کسي بھي طرح کے فوجي اقدام يا طاقت کے استعمال کي دھمکيوں کو برداشت نہيں کرے گا –روس کے نائب وزير خارجہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ بعض ممالک کے حکام ايران کے ساتھ کسي اتفاق رائے پر پہنچنے پر يقين نہيں رکھتے کہاکہ يہ ممالک ايسے عالم ميں اس طرح کي باتيں کررہے ہيں کہ ان کا ايران سے کوئي رابطہ ہي نہيں ہوا ہے –روس کے نائب وزير خارجہ نے کہاکہ دھمکيوں يا پابندياں عائد کرکے کوئي بھي ملک تہران کو اس کے موقف سے پيچھے ہٹنے پر مجبور نہيں کرسکتا - انہوں نے ساتھ ہي ايران کے ساتھ پانچ جمع ايک گروپ کے مذاکرات کا خيرمقدم کيا - اس سے پہلے روس کے وزير خارجہ لاوروف نے بھي اپنے دورہ آرمينياميں کہا تھا کہ روس ايران کے خلاف ہر طرح کي فوجي مہم جوئي کا مخالف ہے اور اس طرح کا کوئي بھي اقدام عالمي قوانين کے منافي ہوگا - لاوروف نے کہا تھاکہ فوجي کاروائي ايران کے ايٹمي معاملے کا حل نہيں ہے......../169
3 اپریل 2012 - 19:30
News ID: 306417
روس نے کہا ہے کہ وہ اسلامي جمہوريہ ايران کے خلاف کسي بھي طرح کي فوجي کاروائي کو قبول نہيں کرے گا -