3 اپریل 2012 - 19:30

محمد باقرکا تعلق ہزارہ ٹاون جبکہ اکبرعلی علمدارروڈ کا رہائشی بتایا جاتا ہیں ۔

ابنا: کوئٹہ میکانگی روڈ پردہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 مومنین شہید کردئے گئے ۔ شہید ہونے والے مومنین کا نام اکبرعلی اورمحمد باقربتایا جاتا ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آج شام کوئٹہ میکانگی روڈ پرنصابی دہشتگردوں نے محمد باقرہزارہ جن کا تعلق ہزارہ ٹاون سے بتایا جاتا ہے اپنے موچی کی دکان پربیٹھے تھے کہ دہشتگردوں نے انہیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ۔ دریں اثناء کچھ ہی فاصلے پراکبرعلی جوکہ علمدارروڈ کا رہائشی تھا اور زاکرمیڈیکل سٹور میں کام کرتے تھا انہیں بھی شہید کردیا گیا ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی مومنین کی بڑی تعداد جائے وقوع پرپہنچ گئی اورانہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد شہیدوں کونچاری امام بارگاہ منتقل کردیا جہاں سینکڑوں مومنین پہنچ گئے ۔دوسری جانب ہزارہ مومنین پراسپنی روڈ پرایک بارپھردہشتگردوں نے اس وقت فائرنگ کی جب مومنین ٹیکسی میں سوار علمدارروڈ سے ہزارہ ٹاون کی طرف جارہے تھے ۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اورٹیکسی ڈرائیورنے بروری تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے ۔...../169