ابنا: بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے آج صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مشرق وسطی میں بحرانوں سے مغربی طاقتوں کو فائدہ پہنچتا ہے اسی وجہ سے امریکہ اور دیگر طاقتیں یہ چاہتی ہیں کہ اس علاقے میں ہمیشہ بحران جاری رہے۔ بریگیڈیر جنرل احمد وحیدی نے شام کے خلاف بعض علاقائي حکام کے بیانات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ان مخاصمانہ بیانات سے علاقے کو کوئي فائدہ نہیں پہنچے گا بلکہ علاقے میں بدامنی اور عدم استحکام ہی پھیلے گا۔
انہوں نے علاقائي ملکوں کونصحیت کی کہ علاقے کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکہ کی چالوں میں نہ آئيں۔ انہوں نے ان رپورٹوں کی تردید کی کہ صیہونی حکومت نے جمہوریہ آذربائجان میں فوجی اڈے خرید لئے ہیں۔ انہوں نے کہا آذری حکام نے ان رپورٹوں کو مسترد کرتےہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمیں پر ایران کے خلاف فوجی اڈے قائم کئےجانے کی اجازت نہیں دیں گے۔....... /169