ابنا: فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ استنبول اجلاس میں شام کے مسلح مخالفین کی حمایت میں جو بیانات دئے گئے یقینی طور پر وہ شام کے بحران کے پرامن حل کے خلاف ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ استنبول اجلاس میں جب شام کے مسلح مخالفین کی فوجی اور لاجسٹک حمایت کی بات کی گئی تو مذکورہ بات مزید آشکار ہوگئي۔ روسی وزارت خارجہ نے اس کانفرنس میں شامی حکومت کے نمائندوں کو دعوت نہ دئے جانے پر شدید تنقید کی اور کانفرنس کو یکطرفہ اجلاس قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ روس نے کہا ہے کہ شام کے بحران کے حل کے لئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ نمائندے کوفی عنان کے امن منصوبے پر عمل درآمد کو ترجیح دینی چاہئے۔.......
/169