1 اپریل 2012 - 19:30

ترکی کے شہر استنبول میں شام کےمخالف ممالک کا اجلاس ہوا جس میں شام میں سرگرم دہشت گردوں کو تنخواہ دینے کا اعلان کیاگيا ہے جبکہ یہ عمل غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ابنا: ترکی کے شہر استنبول میں شام کےمخالف ممالک کا اجلاس ہوا جس میں شام میں سرگرم دہشت گردوں کو تنخواہ دینے کا اعلان کیاگيا ہے جبکہ یہ عمل غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

شام میں باغیوں اور دہشت گردوں کے حامی ممالک میں امریکہ، اسرائيل، سعودی عرب، قطر اور ترکی شامل ہیں۔ دہشت گردوں کے سربراہ برہان غاليون نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے دوست ممالک تمام دہشت گرد اہلکاروں کو تنخواہیں دیں گے۔

کسی بھی قانونی اور مستقل حکومت کو گرانے کا یہ نیا طریقہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے اختیار کیا ہے جس سے دہشت گردی ختم کرنے کے بجائے دہشت گردی کو فروغ ملے گا۔........ /169