27 مارچ 2012 - 19:30

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام نشتر پارک کراچی میں منعقدہ قرآن و اہل بیت کانفرنس کے اختتام پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک16نکاتی قرادد پاس کی گئی جس میں تحریک پاکستان کسے لے کر دفاع پاکستان تک ہر سطح پر پیرووان قرآن و اہل بیت کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا،مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کو وحدت کی دعوت دیتے ہوئے اسلام دشمن ، تفرقہ پرست اور تکفیری گروپوں کی مذمت کی گئی اور پاکستان میں فرقہ واریت، دہشت گردی اور عوامی استحصال میںملوث عالمی دہشت گرد امریکا ، اسرائیل اور ان کے حواریوں کے نفوذکو پاکستان کی سلامتی کیلے براہ راست خطرہ تصور کرتے ہوئے امریکی عزائم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔

قرار دار کا مکمل متن یہ ہے1. پیروان قرآن و اہلبیت کا یہ شاندار اجتماع تحریک پاکستان سے لیکر دفاع پاکستان تک دی گئی تمام قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وطن کی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کا عہد کرتا ہے۔2. قرآن و اہلبیت کانفرنس کا یہ عظیم الشان اجتماعمکتب قرآن و اہلبیتکے تمام پیروکاروں کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے ہر اس عمل کی مذمت کرتا ہو جومومنین کے درمیان افتراق کا سبب بنے۔ 3. قرآ ن و اہلبیتکے پروانوں کا یہ عظیم الشان اجتماع مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کو عملی وحدت کی دعوت دیتا ہے، اسلام دشمن تفرقہ پرست تکفیری گروپوں کی مذمت کرتے ہوئے تمام مسلمان بھائیوں کو ان کے خلاف اتحاد کرکے ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کی دعوت دتیا ہے۔ 4. ہم پاکستان میں فرقہ واریت ، دہشت گردی اور عوامی استحصال میںملوث عالمی دہشت گرد امریکا ، اسرائیل اور ان کے حواریوں کے نفوذکو پاکستان کی سلامتی کیلے براہ راست خطرہ تصور کرتے ہوئے امریکی عزائم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 5. ہم عالمی اسلامی بیداری کی تحریکوں بالخصوص فلسطین ، یمن ، بحرین ، تیونس، لیبیاکے عوام اور شام میں امریکا اور اسرائیل کی ایما پر ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور شام میں جمہوری عمل اور اصلاحات کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔6. اجتما ع میں شریک لاکھوں شیعیان حیدر کرار پاکستان میں ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان میں قرآن جلانے اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کے امریکی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغانستان سے امریکی انخلا کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 7. ہم وطن عزیز میں ریاستی اداروں کا ملت تشیع کے خلاف متعصبانہ کردار ، دفاع پاکستان کے نام پر پاکستان توڑنے والی قوتوں کو فعالیت کرنے اور اس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی نہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔8. یہ اجتماع بلوچ بھائیوں کو ان کے حقوق دینے اور بلوچستان کی محرومی ختم کر نےاوربلوچستان میں جاریعلیحدگی کی تحریکوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے سلامتی کے ذمہ داروں کی نا اہلی اور براہ راست امریکی مداخلتکا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔ 9. ہم سانحہ کوہستان کو وطن عزیز کے خلاف بڑی سازش قراردیتے ہوئے گلگتبلتستانکے عوام کی حمایت اور ان کے حقوق ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ، گلگتبلتستان کے علما کی ہر قدم معاونت کا اعلان کرتے ہیںاور چارٹر آف ڈیمانڈ پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔10. یہ اجتماع پاکستان میں عدلیہ کے جانبدارانہ رویہ ، قاتلوں اور دہشت گردوں کی رہائی اور سانحہ کوئٹہ ، سانحہ کوہستان ، پارہ چنار پر از خود نوٹسنہ لینے کی مذمت کرتے ہوئے عدلیہ کو عدل و انصاف کی دعوت دیتا ہے ،کیونکہ حالات حاضرہ عدل کی دہلیز پر عدالت کے قتل کی داستان سناتے ہیں۔ 11. ہم پارا چنار میں امن معاہدے کی جاری خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کی عدم گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومتی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے فطری دفاع یعنی کرم ایجنسی کے راستوں کو پرامن بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں اور خطے میں ہندوستانی اورامریکی مداخلت کو روکیں جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تشیع کے خلاف جانبدرانہ رویہ ترک کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 12. یہ عظیم الشان اجتماع جمہوری اسلامی پاکستان میں مغربی ثقافت کو پھیلانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے میڈیا کو اسلامی و پاکستانی ثقافت کی ترویج کی تلقین کرتا ہے۔ 13. قرآن و اہلبیت کے لاکھوں پروانے عزاداری سیدالشھدا میں کوئی رکاوٹ برداشت نہ کرنے کا عہد کرتے ہوئے عزاداری اورمقامات عزاداری کی ہر قیمت پر حفاظت کا اعلان کرتے ہیں۔ 14. وطن عزیز میں غربت مہنگائی اور معاشی بدحالی کو حکومتی بدانتظامی اور عالمی اداروں کے متعصبانہ رویہ اور کرپشن کا براہ راست نتیجہ قرار دیتے ہوئے مجلس وحدت ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ملکی سطح پر بھرپور کردار ادا کرنے کا عہد کرتی ہے۔ 15. یہ اجتماع کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں اور خاص طور پر وکلا برادری کو نشانہ بنانے کی بزدل دشمن کی شدید مذمت کرتا ہے ، کراچی اور سندھ کے غیور شیعہ عوام ایسی کسی سازش کے نتیجے میں راہ کربلا سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ 16. یہ عظیم الشان اجتماع جمہوری اسلامی ایران کو امریکی اور اسرائیلی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان کا ایسی کسی جارحیت پر ایرانی حکومت اور عوام کا ساتھ دینے کے عہد کی حمایت کرتا ہے اور وطن عزیز میں جاری توانائی کے بحران کے حل کے لیے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی فوری تعمیر کا مطالبہ کرتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110