26 مارچ 2012 - 19:30

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کوفی عنان نے اعلان کیا ہے کہ شام کی حکومت نے ان کے امن منصوبہ کا مثبت جواب دیا ہے۔

ابنا: کوفی عنان نے کہا کہ مجھے شام کا مثبت جواب مل گيا ہے اور امید ہے کہ اب تمام فریق اس امن منصوبے میں اپنا تعاون کریں گے۔ کوفی عنان نے کہا کہ میں نے 6 شقوں میں امن منصوبہ کو پیش کیا جس میں سیاسی جماعتوں کے مطالبات کا جائزہ لینا، بڑے شہروں سے فوجیوں کا انخلاء، انسان دوستانہ مدد پہنچانے میں تعاون، سیاسی تحریکوں کی آزادی، اور نامہ نگاروں کی آزاد رفت و آمد شامل ہے۔ ابھی تک شامی ذرائع اور حکام نے اس بارے میں کوئی اظہار نہیں گیا ہے۔....... /169