23 مارچ 2012 - 19:30

عراق کے وزیراعظم نوری مالکی نے بغداد میں عرب سربراہی اجلاس کے موقع پر مکمل سکیورٹی فراہم کرنے پر زور دیا۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق نوری مالکی نے عراق کے وزیر دفاع اور کئی اعلی سکیورٹی حکام کے ساتھ ایک میٹنگ میں ملک کے سکیورٹی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ بغداد میں عرب سربراہی اجلاس کے انعقاد کے لیے امن و امان کے قیام اور سخت سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں زیادہ کوششیں کریں۔ پروگرام کے مطابق عرب سربراہی اجلاس انتیس مارچ کو بغداد میں منعقد ہو گا۔ عراقی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس اجلاس کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

دوسری جانب عراق کے وزیر ٹرانسپورٹ ہادی العامری نے امریکی حکام کے ان دعووں کو مسترد کر دیا ہے کہ ایران عراق کے راستے ہتھیار شام میں بھیج رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کا یہ دعوی سفید جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی حکومت کی حکومت کو ایران کے ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہے اور امریکی حکام کے یہ دعوے سفید جھوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران کو شام میں ہتھیار بھیجنا ہوتے تو اسے عراق کے فضائی کوریڈور کی ضرورت نہیں تھی وہ سمندر کے راستے یہ کام کر سکتا تھا۔

ادھر منگل کے روز کربلا میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے چھ ایرانیوں کو کربلا میں سپرد خاک کر دیا گيا ہے۔ آیت اللہ سیستانی کے نمائندے عبدالمہدی کربلائی نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں کربلا کے عوام اور امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئي۔........ /169